اساتذہ طلبہ میں اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں: مجاہد کامران

لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت تمام صدور شعبہ جات کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے بھی شرکت کی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب یونیورسٹیوں میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلباء وطالبات میں اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سیمینار اور دیگر تقریبات میں ایسے افراد کو قطعاََ مدعو نہ کیا جائے جن کا تعلق انتہا پسند تنظیموں سے ہو بلکہ اچھی شہر ت کی حامل شخصیات کو مدعو کریں جو متنازعہ نہ ہوں انہوں نے کہا کہ صدور شعبہ جات اپنے اپنے شعبوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چالو حالت میں رکھیں۔