ہیپاٹائٹس کے بارے میں مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

ہیپاٹائٹس کے بارے میں مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزرپورٹر) ہیپا ٹائٹس کا مرض بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کےلئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ ہیپا ٹائٹس سے بچا¶ بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے بھر پورتشہیری مہم چلانے کے ساتھ تعلیمی نصاب میں مضمون بھی شامل کرایا جائےگا۔ یہ بات مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں پروفیسر غیاث النبی طیب اور دیگر نے شرکت کی نمائندوں نے شرکت کی - پروفیسر غیاث النبی طیب نے ملک میں ہیپا ٹائٹس کی صورتحال اور پنجاب میں اس بیماری کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کے بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا اس وقت پنجاب میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے 70 لاکھ کیئریر موجود ہیں۔انہوں نے کہا ڈینگی کی طرح ہیپا ٹائٹس کے بارے ایک مضمون سکولوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کرایا جائے گا ۔