آئین کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، رضا ربانی کا وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

آئین کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، رضا ربانی کا وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے آئین پاکستان کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو انٹرنیٹ تک کے نصاب میں آئین پاکستان کی تاریخ کو نصاب کا لازمی جزو بنانے کیلئے خطوط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل اپنی قومی سیاسی قیادت کی طرف سے آئین پاکستان کا تحفہ دینے والوں سے ایک طرف آگاہ ہوں تو دوسری طرف آئین پاکستان پر نوجوان نسل کا اعتماد بھی بڑھے تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل بھی آئین پاکستان کے تحت پاکستان کو بھی دنیا کے جمہوری ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ایوان بالا کی کارروائی دیکھنے کیلئے آنیوالے مہمانوں کو ایوان بالا اور آئین پاکستان کی تاریخ کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے۔