داعش کے مظالم ناقابل بیان، انکی تفتیش ممکن نہیں:عالمی فوجداری عدالت
دی ہیگ (اے این این) بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) نے کہا ہے کہ داعش کے مظالم کی تفتیش ممکن نہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کی پراسیکیوٹر فاطو بن سودا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے مظالم ناقابلِ بیان ہیں لیکن شام اور عراق، جہاں ان کا ارتکاب کیا گیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ اس دہشت گرد گروہ کے خلاف عدالتی چھان بین کا دائرہ انتہائی تنگ اور محدود ہے کیونکہ شام اور عراق دونوں ہی انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے رکن نہیں ہیں۔