کنٹینرز معاوضے کی عدم ادائیگی ، ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے کنٹینرز کا معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے عوامی تحریک کے احتجاج کے موقع پر کنٹینرز لئے۔ پولیس نے 31 لاکھ روپے کرایہ ادا نہیں کیا۔ کنٹینرز مالکان کو کرایہ ادا نہ کرنا چوروں کو مور پرنے والی بات ہے۔ عدالت نے آئندہ ہفتے پنجاب پولیس کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔