وائس چانسلر مجاہد کامران نے زوالوجیکل میوزیم کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ ایم ایم جی کے سامنے پنجاب یونیورسٹی زوالوجیکل میوزیم کی تین منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز و چئیرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان، قائمقام خزانہ دار راوٗ محمد شریف اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔