گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے دو برس میں تین امریکی پیٹنٹ حاصل کر لئے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے دو برس میں تین امریکی پیٹنٹ حاصل کر لئے

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے دو سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے تین امریکی پیٹنٹ حاصل کر لیے۔ امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس نے جی سی یو کو کیمسٹری، انوائرنمنٹل سائنسز اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبوں میںپیٹنٹ سرٹیفیکٹ جاری کر دیے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمداخیار فرخ کی قیادت میں یونیورسٹی کے ماہرین کیمیاء نے ادویات میں ہونے والے انیلٹیکل گریڈ سالٹ تیار کیا ہے ,جو 99.7فیصد تک خالص ہے۔ جی سی یونیورسٹی میں تیار ہونے والا یہ سالٹ دُنیا کا خالص ترین سالٹ ہے۔ جی سی یونیورسٹی کے ماہرین کیمیاء نے پہلی بار کھیوڑا کی نمک کی کان سے حاصل کردہ نمونوں کی مدد سے یہ سالٹ تیار کیا ہے جبکہ دُنیا بھر میں یہ سالٹ مصنوعی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ جی سی یونیورسٹی کی اس کامیاب تحقیق پر امریکی پیٹنٹ بھی مل گیا ہے۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ تین برسوں میں تحقیقی کام میں دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔