گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول وحدت کالونی میں سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور (پ ر) گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول وحدت روڈ کے پرنسپل نے کہا ہے کہ سکول میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ چاردیواری پر خاردار تار، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس گارڈز اور سکول گارڈز اسلحہ سمیت تعینات ہیں جبکہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔