پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سولہ لاکھ مستحق بچوں کو مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے: قمر الاسلام راجہ

لاہور (خبر نگار) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن و چیف منسٹر سپیشل سیل انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ اساتذہ اس مقدس جماعت کا حصہ ہیں جسے اللہ نے اپنے انبیائؑ کی سنت پر عمل کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باغ سرداراں میں اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں سولہ لاکھ سے زائد طالب علم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔