آرمی پبلک سکول پشاور سمیت خیبر پی کے کے تعلیمی ادارے 12 جنوری کو کھولنے کا اعلان
پشاور(بےورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے 16 دسمبر کو نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سمیت صوبہ بھرکے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروںکو 12جنوری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروںکی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے وہ اپنے اداروں میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو داخل ہونے نہ دیںاور ہر آنے جانے والے شخص کو سکیورٹی مانیٹرکے ذریعہ چیک کریں تاکہ کسی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس بات کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات واعلی تعلیم مشتاق غنی نے پشاور پریس کلب میںشام گئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سکول / اعلان