نصاب تعلیم جدید بنانے اور نرسوں کی بیرون ملک اعلیٰ تربیت کیلئے اقدامات کرینگے: سیکرٹری ہیلتھ

لاہور (نیوزرپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ نرسز ہیلتھ ڈلیوری سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ نصاب تعلیم کو جدید بنانے اور ان کی بیرون ملک اعلی تربیت کے لئے اقدامات کئے جائیں گے -انہوںنے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں پنجاب نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی نرسز طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز، ڈائریکٹر جنرل نرسزرخسانہ کمال، کنٹرولر نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ پنجاب کے علاوہ نرسنگ سکول سی ایم ایچ لاہور کی پرنسپل اور نرسز طالبات نے شرکت کی۔