پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن : 16 لاکھ مستحق طلبہ مفت تعلیم دے رہی ہے: قمر الاسلام

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن صوبے میں وسائل کی کمی کا شکار طالب علموں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ اس فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 16لاکھ سے زائد مستحق طلبا و طالبات اپنے اپنے اضلاع میں میٹرک تک مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مبنی اس تعلیمی ماڈل کی افادیت کے پیش نظر اسے مزید وسعت دی جا رہی ہے جس سے آئندہ ایک سال کے دوران پیف کے زیر اہتمام مفت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد بڑھ کر چا لیس لاکھ ہو جائے گی یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ نے پیف ریجنل آفس ملتان کے دورہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔