سکول کی سطح پر فعال دارالمطالعہ کا قیام

سکول کی سطح پر فعال دارالمطالعہ کا قیام

مکرمی! آج کل کے دور میں جب کہ مطالعہ کی عادت کا فقدان ہے اور ہمارے کتب خانے ویران نظر آتے ہیں یہ چیز اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری آنے والی نسل میں کتب بینی کا رجحان کم ہے یا دوسرے لفظوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی ایک وجہ سکول کی سطح پر لائبریری کا نہ ہونا فعال نہ ہونا ہے۔ ہم تحقیق کے میدان میں دوسرے ملکوں سے پیچھے ہیں اور اپنے ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیق نہیںکرتے بلکہ دوسروں کے کام کو اپنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نتائج حاصل نہیں ہوتے جو ہونے چاہئیں اور ہمارے وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔ (غلام مجتبیٰ گلی نمبر 36مکان نمبر537گنج مغلپورہ لاہور)