نجی تعلیمی اداروں کا حکومتی احکامات پر تعطیلات سے انکار

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بعض نجی تعلیمی ادارے تعطیلات سے متعلق حکومت پنجاب کے اعلامیہ کی پابندی نہیں کر رہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں بعض نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کی چھٹیاں نہیں دی گئیں۔ بعض فرنچائز سکولوں کی برانچوں سے من مانی کر کے خواتین سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا پابند بنایا ہے جہاں سٹاف کو کسی ایک جگہ جمع کر کے بٹھایا جاتا ہے۔ ان سکولوں کے کھلے دروازوں سے کھانے پینے کی اشیاء کی پھیری لگانے والے بآسانی آتے جاتے ہیں جبکہ ان جگہوں پر کوئی مردانہ سٹاف بھی موجود نہیں ہوتا۔