پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ و طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) لائٹ ہوم سکول سسٹم لال پل کینال بنک روڈ مغل پورہ اورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول اتوکے اعوان کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلبرگ‘دارِ ارقم ہائی سکول مزنگ‘ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پاجیاںرائے ونڈ روڈ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پاجیاں رائے ونڈ روڈ ‘نیو سٹار ماڈل ہائی سکول ونڈالہ دیال شاہ شاہدرہ‘ گورنمنٹ بوائز سکول ونڈالہ دیال شاہ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد628تھی ۔