پرائیویٹ سکولوں میں غریبوں کا دس فیصد کوٹہ یقینی بنانے کا میکانزم وضع کر لیا: رانا مشہود

 پرائیویٹ سکولوں میں غریبوں کا دس فیصد کوٹہ یقینی بنانے کا میکانزم وضع کر لیا: رانا مشہود

 لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن آرڈیننس مجریہ 2014ءکے سیکشن 13(بی) کے تحت صوبے میں اچھی شہرت اور کامیاب ساکھ کے حامل تمام پرائیویٹ سکولوں میں کم وسائل رکھنے والے خاندانوںکے ذہین بچوںکو مفت تعلیمی سہولتیں دینے کے لیے مختص 10فیصد کوٹہ پر مو¿ثر عملدرآمد کا میکانزم واضع کیا ہے جس سے دو لاکھ سے زیادہ غریب بچے مستفید ہوں گے ۔ وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے اجلاس کے شرکاءسے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کی جستجو رکھنے والا کوئی بھی باصلاحیت بچہ اور نوجوان محض اس وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہنے پائے کہ اس کے والدین تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔