• news

ہائیکورٹ: بگرام جیل سے رہا پاکستانیوں سے ملاقات نہ کرانے پر کل سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے افغانستان کی بگرام جیل سے رہائی پانے والے 10 قیدیوں کو لاپتہ کئے جانے کیخلاف سیکرٹری داخلہ سے کل 5 جون کو جواب طلب کر لیا۔ وکلا کی تنظیم جسٹس پروجیکٹ کی بیرسٹر سارہ بلال نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گذشتہ ماہ بگرام جیل سے رہائی پا کر پاکستان پہنچنے والے دس پاکستانیوں کو عدالتی احکامات کے باوجود اہلخانہ اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا اور انہیں قبائلی علاقہ جات میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ رہا کئے گئے قیدیوں کے تحفظ، صحت اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 5 جون کو ہو گی۔ ثناء نیوز کے مطابق بگرام جیل سے رہائی پانے والوں میں اول نور، بسم اللہ خان، افتخار احمد، پائیزو خان، فرمان شاہ، عبدالستار، شاہ خالد، واجد رحمان، رحمت اللہ، صالح محمد شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن