ہائی کورٹ کا بگرام ایئر بیس پر قید پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے افغانستان کے بگرام ائر بیس پر قید پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں کی وکیل بیرسٹر سدرہ نے موقف اختیار کیا کہ بگرام ایئر بیس پر قید پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ امریکہ افغانستان سے جاتے ہوئے بگرام ایئر بیس کو بند کرنا چاہتا ہے لہٰذا قیدیوں کی جلد واپسی کے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیلنے وزارت داخلہ کا جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے وزات داخلہ کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے دو یوم میں جواب طلب کر لیا۔