توقیر صادق کو خیبر پی کے کے سابق وزراءظاہر شاہ اور رحیم داد نے افغانستان فرار کرایا

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) خیبر پی کے کے 2 سابق وزراءنے اوگرا کے سابق چیئرمین اور 82 ارب روپے کی کرپشن کے بڑے ملزم توقیر صادق کو بیرون ملک فرارکرایا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزراءرحیم داد خان اور سید ظاہر علی شاہ نے افغانستان قونصل جنرل ابراہیم خلیل سے اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھا کر توقیر صادق کے لئے افغانستان کا ویزا حاصل کیا۔ رپورٹ کے مطابق توقیر صادق اسلام آباد سے فرار ہوکر پشاور پہنچا اور چار پانچ روز سید ظاہر علی شاہ کے گھر ہی قیام کیا۔ 16 جون 2012ءکو توقیر صادق کو افغانستان کا ویزا جاری ہوا اور وہ طورخم کے راستے افغانستان اور پھر وہاں سے متحدہ عرب امارات چلا گیا۔