لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، حادثات میں ایک شخص ہلاک، 4 بچے زخمی

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، حادثات میں ایک شخص ہلاک، 4 بچے زخمی

لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ نامہ نگاران) لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں گذشتہ روز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں آنیوالے نالوں میں طغیانی کے باعث ایک نوجوان ڈوب کر دم توڑ گیا جبکہ 2 کو بچا لیا گیا۔ گوجرانوالہ میں مکان کی دیوار گرنے سے 4 بچے زخمی ہو گئے۔ ایف سیون فور فرانسس کالونی کے رہائشی سومی مسیح کے گھر کے قریب سے گزرنے والے نالے میں آنیوالی طغیانی کے باعث اسکے گھر کا سامان بہہ گیا جس کو نکالنے کیلئے سومی مسیح اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ مصروف تھا کہ پانی کے تیز ریلے نے تینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس کے دو ساتھی تو اپنی جان بچانے میں کامیابی ہوگئے البتہ سومی مسیح جاں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکا، نعش برآمد نہ ہو سکی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل کالونی گوجرانوالہ میں بارش کے دوران مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں گلی میں کھیلتے 4کمسن بچے زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات آج شام پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔