نواز شریف آج چینی وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے

 بیجنگ (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف چینی وزیر اعظم سے آج ملاقات کرینگے ۔پاکستانی حکام کے فراہم کردہ شیڈول کے مطابق نواز شریف چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔اختتام ہفتہ کے دوران وہ شنگھائی میں چائنا پاکستان انرجی فورم میں شریک ہوں گے اور پیر کو وطن واپسی سے قبل جنوبی شہر گوانگژو میں توانائی کے ادارے کے حکام سے ملاقات کریں گے۔نواز شریف نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت کے دوران دور رس اثرات کے حامل منصوبوں کے بنیادی ڈھانچوں کی تشکیل کرکے لوگوں کے دل جیت لئے تھے، مثال کے طور پر موٹر وے کی تعمیر، انہوں نے چینی سرمایہ کاری کےلئے راستے کھول دیئے تھے۔
نواز شریف /چینی وزیراعظم