ممبئی بم دھماکے کیس: سنجے دت کی سزا کے خلاف اپیل خارج

 ممبئی بم دھماکے کیس: سنجے دت کی سزا کے خلاف اپیل خارج

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز + اے پی اے) بھارتی سپریم کورٹ نے 1993ءکے ممبئی بم دھماکوں میں سنجے دت کی سزا کیخلاف نظرثانی کی درخواست خارج کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سنجے دت کو عدالت کے سامنے 18 مئی کو پیش ہونا ہو گا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے آرمز ایکٹ کے تحت پانچ سال کے قید کی سزا کیخلاف سنجے دت کی نظرثانی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 21 مارچ کو سنجے دت کو ممبئی دھماکوں کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کیلئے کوئی کیس نہیں بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ نے دیگر چھ مجرموں کے نظرثانی کی اپیلیں بھی خارج کر دی ہیں۔
اپیل خارج