بھارت پاکستان میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کا حامی ہے: منموہن وزیراعظم کھوسو کو مبارکباد

نئی دہلی/ اسلام آباد (این این آئی) بھارتی وزیر منموہن سنگھ نے پاکستان کے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کا حامی ہے۔ بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نگران سیٹ اٹ کے آنے پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھتے دیکھنے کا خواہاں ہے اور پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے حامی ہیں۔