پشاور: اسلحہ دکان کے باہر دھماکہ، 2افراد زخمی 5گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ہشت نگری پشاور کے علاقے فیملی پارک کے قریب اسلحہ کی دکان کے باہر دھماکہ ہوا، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ دھماکے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے سڑک پر کھڑی 5گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔