پاکستانی حدود میں 2 غیر ملکی طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

کراچی (آئی اےن پی + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی فضائی حدود مےں 2 غےر ملکی طےارے آپس مےں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے،دونوں طےارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھے جن کے درمےان تےن منٹ کا فاصلہ رہ گےا تھا۔ سول اےوی اےشن کے ذرائع کے مطابق واقعہ بلوچستان کے ضلع ژوب کی حدود مےں پےش آےا ۔اےک طےارہ قطر ائےر وےز کاتھا جو بےجنگ سے دوحہ جبکہ دوسراجےٹ ائےر طےارہ تھا جو ممبئی سے لندن جارہا تھا ۔دونوں طےارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھے۔ 600 سے زائد مسافر سوار تھے۔ سول اےوی اےشن ذرائع کے مطابق سی ا ے اے کے پرانے آلات کے باعث پروازوں کی رہنمائی مےں مشکلات کا سامنا ہے۔