پرویز مشرف کو آمد پر گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایا جائے: آمنہ مسعود جنجوعہ

پرویز مشرف کو آمد پر گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایا جائے: آمنہ مسعود جنجوعہ

کراچی (ثناءنیوز) ڈیفنس ہیومن رائٹس آف پاکستان کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ سابق آمر (ر) جنرل پرویز مشرف لال مسجد جامعہ حفصہ ، آپریشن اکبر بگٹی اور غازی عبدالرشید کے قتل ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ہزاروں لاپتہ افراد کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے قومی مجرم ہے۔ فوجی و سیاسی قیادت سابق آمر کا احتساب کرے۔کراچی میں لاپتہ افراد سے متعلق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق آمر پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں آئین کو توڑا جس پر سپریم کورٹ کو انکے خلاف ازخود نوٹس لے۔ بلوچ عوام نواب اکبر بگٹی کے قاتل کو کبھی معاف نہیں کریگی۔ انکا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف قومی مجرم ہیں انہیں آمد پر گرفتار کر کے ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔