قیدیوں کے حراستی احکامات واپس لے لئے گئے‘ وکیل: حکم نامے کی نقل جمع کرائی جائے: سپریم کورٹ
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں اڈیالہ جیل سے لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ راجہ ارشاد ایڈووکیٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ حراستی مرکز میں قید افراد کے حراستی احکامات واپس لے لئے گئے ہیں۔7افراد کو اورکزئی ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ان افراد کا ایف سی آر کے تحت ٹرائل کیاجائے گا۔ درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے اعتراض کیا کہ یہ حراستی مرکز کے نہیں ایجنسیوں کے وکیل ہیں،قیدیوں کی حراست کو غیر قانونی قراردیاجائے میری درخواست پر میرٹ پر فیصلہ سنایاجائے۔عدالت نے حکم دیا کہ حراستی احکامات واپس لینے کے حکم نامے کی نقل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائی جائے۔