حکومت پنجاب کی مالی پوزیشن مستحکم ہے‘تمام ادائیگیاں روٹین کے مطابق کی جارہی ہیں، ترجمان محکمہ خزانہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم ہے اور تمام اضلاع میں ادائیگیاں باقاعدگی سے کی جارہی ہیں۔    ترجمان نے حکومت پنجاب کے مالی وسائل کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کے احکامات کے تحت روٹین میں تمام ادائیگیاں کی جارہی ہیں اور حکومت کو کسی مالی مشکل کا سامنا نہیں ہے اور نہ ہی حکومت نے ادائیگیاں روکنے کے لئے ضلعی اکاﺅنٹس افسران کو ایسی کوئی ہدایات دی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی مالی پوزیشن غیر مستحکم ہونے کی خبر قطعا بے بنیاد ہے۔