106سالہ امریکی بڈھا گریجوایٹ بن گیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) علم حاصل کرنے کی کوئی مخصوص عمر یا وقت مقرر نہیں بلکہ تمام تر اہمیت شوق اور لگن کی ہوتی ہے۔ یہ بات ثابت کی اس معمر امریکی شخص نے جس نے ایک سو چھ سال کی عمر میں ہائی سکول گریجوایٹ بن کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ فریڈ کو کم عمری میں اپنے والدین کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے اور گھریلو مصروفیات کی بنا پر تعلیمی سلسلے کو منقطع کرنا پڑا تھا۔ مسلسل محنت اور لگن کے بعد کامیابی نے بالآخر ان کے قدم چومے اور ایک سو چھ سال کی عمر میں امریکی ریاست میسا چوسٹس کے ایک ہائی سکول کی انتظامیہ نے انہیں ڈپلومے سے نواز دیا۔ فریڈ کا نام گینز ریکارڈ بک میں بطور معمر ترین ہائی سکول گریجوایٹ درج کر لیا گیا ہے۔