پاکستان ہر آزمائش میں پورا اترنے والا واحد ملک ہے: یورپی یونین

نوشہرہ (آئی این پی) پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر لارس گونر ویگمارک نے کہا کہ یورپین یونین پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کےساتھ ہر آزمائش پر پورا اترنے والا واحد ملک ہے، دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، یورپین یونین نے خیبر پی کے میں ترقی کے لئے اقوم متحدہ کے ساتھ ملکر 400 ملین یورو کا بجٹ منظور کیا ہے جو خیبر پی کے میں ترقیاتی عمل پر خرچ کئے جائیں گے، صوبے میں منڈا ڈیم، سمیت چھوڑے بڑے پراجیکٹ پر کام جاری ہے ۔