تمام مکاتب فکر کے علما ملک میں نفاذ اسلام کیلئے متحد ہو جائیں:مفتی محمد خاں قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری نے کہا ہے کہ ملکی اور عوامی مشکلات اور مسائل کا واحد حل ملک میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اس ایک نکتہ پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، اس موقع پر ملی مجلس شرعی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دلوانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔