سرکاری سکولز کے اساتذہ نجی سکولوں کے مقابلے میں زیادہ تعلیم یافتہ ہیں:بیلا رضا جمیل

لاہور (لیڈی رپورٹر) ادارہ تعلیم و آگاہی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بیلہ رضا جمیل نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سالانہ تعلیمی ِصوبہ پنجاب کی”اثر“ پاکستان 2012 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری سکولز کے اساتذہ نجی سکولز کے مقابلے میں زیادہ تعلیم یافتہ ہیںتاہم نجی ٹیوشن کا رحجان نجی سکولز کے بچوں میں سرکاری سکولز کے بچوں سے زیادہ پایا گیا جبکہ36 فیصد سرکاری سکولوں اور34 فیصد نجی سکولز ایک کمرے میں دو سے زیادہ کلاسیں پڑھا رہے ہیں، 2012 میںپاکستان کے56 فیصد گھرانوں نے انگریزی جبکہ31 فیصد نے اردو میں ذریعہ تعلیم کو ترجیح دی۔ اس موقع پر حنا جیلانی، نرمین حمید، نرگس سلطانہ، قیصر خورشید اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر بیلاجمیل نے کہا کہ خواندگی اور حسابی صلاحےت بلحاظ صنف میں ”اثر“ کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ 55% لڑکے اور 52% لڑکیاں اردو، سندھی زبان میں کم از کم جملے پڑھنے کے قابل ہیں۔ اسی طرح 59% لڑکے اور 55% لڑکیاں اس قابل ہیں کہ انگرےزی کے الفاظ اور درست جملے پڑھ سکیں جبکہ 53% لڑکے اور 49% لڑکےاں تفرےق اور تقسےم کے سوالات حل کر سکتے ہیں۔ ”اثر“ کے سروے سے علم ہوا کہ پنجاب بھر میں تقرےباً 9 زبانےں استعمال کی جا رہی ہیں۔ .پنجابی 65%، سرائےکی 21%، اردو 9%۔ 31 فےصد لوگوں نے اپنی مادری زبان سکولوں میں رائج کرنے کے لئے منتخب کیا۔