عام انتخابات فرد واحد کی مرضی نہیں آئین کے مطابق ہوں گے: صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات فرد واحد کی مرضی نہیں آئین کے مطابق ہوں گے بہتر ہوگا وفاقی حکومت رائیونڈ سے جاری ہونیوالے اپوزیشن پارٹیوں کے متفقہ دس نکاتی اعلامیہ کو اس کی روح کے مطابق مان لے۔