الیکشن میں طلباءو طالبات ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں: مریم نواز

الیکشن میں طلباءو طالبات ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں: مریم نواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں طلبہ وطالبات ووٹ کاحق ضرور استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ماڈل ٹاو¿ن میں واقع مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں مختلف تعلیمی اداروںکے طلبہ وطالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر عظمیٰ گل، میمونہ شاہین،خدیجہ حسن، شکیلہ چودھری ودیگر موجود تھیں۔مریم نواز نے کہا کہ آج پاکستان کو لاتعداد چیلنجز درپیش ہیں وقت آگیا ہے کہ ملک کے نوجوان بیدار ہوں اور ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے میں اپناکردار اداکریں۔