پاکستانی سرحد کے قریب جدید بھارتی ہیلی کاپٹرز کی تعیناتی کا افتتاح: یہ دن رات آپریشن کر سکتے ہیں، دفاعی ترجمان
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب فلودی ایئر بیس پر جدید ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹروں کا سکواڈرن تعینات کردیا ہے۔ بھارتی ائر فورس کے سربراہ ائر مارشل این اے کے برونے نے افتتاح کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا ہے کہ جدید ہیلی کاپٹر ہر قسم کے موسمی حالات اور دن رات آپریشن کی استعداد رکھتے ہیں۔