مہاراشٹر : پولیس کی فائرنگ‘ 6 مسلمان شہید‘ 200 زخمی‘ ہندو فسادیوں نے بستی جلا دی‘ کرفیو نافذ

مہاراشٹر : پولیس کی فائرنگ‘ 6 مسلمان شہید‘ 200 زخمی‘ ہندو فسادیوں نے بستی جلا دی‘ کرفیو نافذ

نئی دہلی/ مہاراشٹر (اے پی اے) بھارتی اخبار ”ٹائم آف انڈیا“ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ میں مسلم کش فسادات کے دوران پولیس فائرنگ میں 6 مسلمان شہید اور200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 7کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ جھڑپوں میں 50سے زائد پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاندیش کے مشہور صنعتی شہر دھولیہ میں مسلمان رکشا ڈرائیور کی ہجوم کے ذریعے پٹائی کے بعد واقعہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا اور ہجوم کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے اندھادھند لاٹھی چارج اور فائرنگ شروع کردی۔ ہندو فسادیوں نے مسلم بستی مادھو پورہ کو بھی آگ لگا دی اور فائر بریگیڈ عملہ کو آگ بجھانے کی اجازت نہیں دی۔ علاقے میں ان واقعات کے بعد کرفیو کے باوجود مسلمانوں کے املاک لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس نے مسلمانوں کے گھروں کے دروازے توڑکر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مسلمانوں نے کہا ہے کہ پولیس نے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا جس کا ثبوت، فساد کے بعد ہندو اکثریتی آبادی والے علاقوں میں آباد مسلمانوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور بہت سے مسلمان محفوظ علاقوں میں پناہ لینے لگے ہیں۔