تعلیمی نصاب میں ختم نبو ت ﷺ کے مضا مین شامل کئے جائیں ، شاہ انس نو رانی

تعلیمی نصاب میں ختم نبو ت ﷺ کے مضا مین شامل کئے جائیں ، شاہ انس نو رانی

کراچی ( نیو ز رپو رٹر ) فرزند صد یق اکبر علا مہ شاہ احمد نو رانی ؒ کی پیش کردہ متفقہ قرار داد کے نتیجے میں تاریخ کے عظیم ترین دن پاکستان کی قومی اسمبلی میں طویل بحث و مبا حثہ کے بعد قادیا نیو ں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ، جو کہ امت مسلمہ کے لئے فخر کا با عث بنا ۔ ان خیا لات کا اظہار ورلڈ اسلا مک مشن کے چیئر مین علا مہ شاہ انس نورانی صدیقی نے عرس نو رانی کی محفل نعت کے اجتما ع سے خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ جمیعت علماءپاکستان کے مر کزی رہنما پیر اعجا ز ہا شمی ، شاہ اویس نورانی صدیقی ، مفتی حلیم ہزاروی ، عمر احمد صدیقی،حلیم خان غو ری ، نو ر احمدسیا ل ، قاری علی اکبر نعیمی و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ یو م ختم نبو ت ﷺ کی تاریخی حیثیت اور اہمیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اس عظیم دن پاکستانی قوم کی نما ئندہ اسمبلی میں محبت رسول ﷺ کا جزبہ تما م مکا تب فکر اور نظریا ت کے اختلا فات پر غالب رہا اور اسلام دشمن قو توں کو واضح پیغام مل گیا کہ خا ص ہے ترکیب قوم رسو ل ہا شمی ﷺ ۔ انہو ں نے کہا عقیدہ ختم نبو ت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہر مسلما ن کے کردار کی اہمیت خلیفہ اول امیر المو منین حضرت سید نا صد یق اکبر ؓ کا مسلیمہ کذاب کے خلاف جنگ کر کے جھو ٹے مدعئی نبو ت اور اس پیر وکار کو واصل جہنم کرنے سے بلا حیل و حجت واضح ہو جاتی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ فتنہ قادیانیت کے تابو ت میں آخری کیل پیو ست کر نے کا اعزاز بھی فرزند صدیق اکبر علامہ شاہ احمد نو رانی کو حاصل ہوا ۔ نو رانی عرس کی محفل نعت کے اجتما ع میں پاکستان کے تعلیمی نصاب میںتحفظ عقیدہ ختم نبو ت ﷺ کے مضا مین شامل کرنے ، قادیا نیو ں کو کلیدی عہدوں اور ایمان ، تقویٰ اور جہا د فی سبیل اللہ کا مو ٹو رکھنے والی پاک فوج سے بھی بر طرف کرنے کے مطالبے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی محفل نعت میں حا جی عبدالرزاق مچھلیہ ، عبدالمجید نورانی ، اور دیگر ذمہ داران بھی مو جود تھے ۔