لٹل فو کس پیر اڈائیز اسکول اور جی ایم لا کھو میمو ریل اسکو ل کا میٹرک بو رڈ سے الحا ق منسو خ

کراچی (نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے لٹل فولکس پیراڈائز اسکول نارتھ ناظم آباد اور جی ایم لاکھو میموریل سیکنڈری اسکول حسینی بلدیہ کا ثانوی تعلیمی بورڈکراچی سے الحاق منسوخ کر دیا ہے۔ ان اسکولوں نے سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2017 میں اپنے اسکولوں کو امتحانی مراکز بنانے سے انکار کر دیا تھا جس کی بنا پر بورڈ کے قانون رولز نمبر23کے تحت چیئرمین میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ان اسکولوں کا الحاق منسوخ کر دیا ۔