ایچ ای سی نے جامعہ کراچی کیلئے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دیدی

کراچی(نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے مالی حالات شدید ابتری کا شکار ہیں اور اس کی بنیادی وجہ گرانٹس کی کمی اور ملازمین کا ضرورت سے زیادہ ہونا ہے۔ حکومت پاکستان اور ایچ ای سی نے جامعہ کے لیے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی ہے جس سے بہت جلد جامعہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ جامعات اپنی تحقیق سے پہچانی جاتی ہیں، ماضی میں جامعہ کراچی دنیا کی دوسو بہترین جامعات میں شامل تھی لیکن اب جامعہ کراچی دنیا کی بہترین آٹھ سو جامعات میں بھی شامل نہیںہے تاہم ہم نے تعلیم و تحقیق کو اپنی بنیادی ترجیح بنایا ہے اسی وجہ سے اس سال جامعہ کراچی سے Research Papers1785 لکھے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقدہ اساتذہ کے پہلے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔