محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ‘جام مہتاب حسین ڈہر

کراچی (وقائع نگار)صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہاہے کہ بوٹی مافیا نے ایک سازش کے تحت محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے تاہم محکمہ تعلیم کے بروقت اقدامات نے اس مذموم سازش کو ناکام کردیا ہے۔یہ بات آج انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ڈگری کالج صدر کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے مختلف کلاسز کا بھی دورہ کیا اور اپنی جیب سے 2 ہزار روپے دیئے تاکہ کلاسز میں ٹیوب لائٹس لگائی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں تعلیمی بورڈز کے تمام معاملات گورنر ہاﺅس سے چلائے جاتے تھے جس سے بگاڑ پیدا ہوا۔اب ان معملات کو سدھارنے میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔امید ہے آئندہ سال بوٹی مافیا دم توڑ دے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مذید کہا کہ پرنسپلز کا کام صرف دفتر میں بیٹھے رہنا نہیں ہے بلکہ کالج کے تمام معاملات کو احسن طریقے سے چلانا ہے تاکہ طالب علموں پر اچھا تاثر پڑے۔ انہوں نے کہاکہ پیپرز کے وقت سے پہلے آﺅٹ ہونے میں کچھ لوگ ملوث ہیں اور وقت آنے پر ان کے نام سامنے لائے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی پرچہ آوٹ کرانے کی ہمت نہ کرسکے۔