جدید علوم سے آراستہ طلباءمضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں، ریحان ہاشمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہونہار طلباءو طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباءو طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میجر خالد سلطان شہید گرلز/ بوائز ایلیمنٹری اسکول نارتھ ناظم آبادکو سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،یوسی پینل اوراسکول کے پرنسپل بھی موجود تھے ۔افتتاح کے بعدچیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول میں طلباءو طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتیں ،کمپیوٹر ،لائبریری ،انڈور گیمز اور الیکٹرک واٹر کولر کا معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے طلباءو طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں کوUP GRADE کیا جائے ۔