وفاق کے تعلیمی اداروں میں یو م آزادی منا نے کیلئے تیاریا ں جاری

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کو منانے کیلئے تیاریا ں جاری ہیں ،14اگست کو تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا ،تقریبات کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان، قیام پاکستان کے مقاصد اور حصول پاکستان کے لیے مسلمانوں کیقربانیوںسے آگاہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پروفاقی دارالحکومت کی جامعات ،کالجز اور سکولوں میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے لیے تیاریا ں جاری ہیں ۔14اگست کو تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا یونیورسٹیوں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی سکولوں اور کالجز کی سطح پر تقریری مقابلے اور مضمون نویسی سمیت دیگر تقریبات ہوں گی۔ان تقریبات میں طلبا ملی ترانے و ملی نغمے پیش کریں گے اورنظریہ پاکستان،قیام پاکستان کے مقاصد اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر اظہار خیال کریں گے ان تقاریب میں طلبا کو تحریک پاکستان میں شامل رہنماﺅں اور مسلمانوں کی قربانیوں سے خاص طور پر آگاہ کیا جائے گا ۔