راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحان کے نتائج‘ طالبات نے میدان مار لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں حسب معمول طالبات پھر بازی لے گئیں۔ لڑکیاں نہ صرف پہلی تینوں پوزیشنیں لے گئیں بلکہ ان کی کامیابی کا تناسب بھی لڑکوں سے زیادہ رہا۔ مجموعی طور پرپہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کر کے طلبا کو مات دے دی۔ جبکہ آرٹس گروپ میں دینی مدارس کے طلبا نے پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کر کے میدان مار لیا اس سال مجموعی طور پر شامل امتحان ہونے والے 121505امیدواروں میں سے 94402کامیاب قرار پائےجن کی کامیابی کا مجموعی تناسب77.72فیصد رہا بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کردہ پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں ریڈینٹ سکینڈری سکول برائے طالبات اقبال ٹاﺅن کی امبر لیاقت چوہدری رولنمبر878489نے 1082نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وننگٹن ہائی سکول برائے طالبات کھیوڑہ جہلم کی مریم خالد رولنمبر877216 نے1079 نمبرلے کر دوسری پوزیشن حاصل کی بورڈ کے نتائج کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق 4طالبات یکساں نمبرلے کرتیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں جن میں ریڈینٹ سکینڈری سکول برائے طالبات اقبال ٹاﺅن اریبہ اسلم رولنمبر878431، فوجی فاﺅنڈیشن ماڈل سکینڈری سکول برائے طالبات کی ام سلمہ رولنمبر823100، ڈسٹرکٹ پبلک سکول برائے طالبات ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال کی رمیسہ واجد رولنمبر826877 اور صدیق پبلک سکول برائے طالبات اصغر مال روڈ کی میمونہ افضل رولنمبر877078شامل ہیں ۔پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والی تمام طالبات کا تعلق سائنس گروپ سے ہے سائنس گروپ برائے طلبا میں ریڈینٹ سکینڈری سکول برائے طلبااقبال ٹاﺅن کے سید ایان ثاقب رولنمبر911780نے 1075نمبرحاصل کر کے پہلی ،اسی سکول کے عبیداللہ رولنمبر911770نے1073نمبرلے کر دوسری جبکہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے احمد نور رولنمبر 813634 نے 1070 نمبر لے کر طلبا میں تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح آرٹس گروپ برائے طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرسید کی آمنہ ابراہیم رولنمبر884517نے1005نمبر لے کر طالبات کے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسہ اٹک کی بی بی زینب رولنمبر801918اور گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سکینڈری سکول ڈھوک کشمیریاں کی زہرہ بانو رولنمر879471نے998نمبرلے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح گونمنٹ گرلز ہائی سکول کھنڈا اٹک کی بی بی ثمرہ رولنمبر817842اور تعمیر بشیر کالونی تحصیل روالپنڈی کی رہائشی پرائیویٹ طالبہ جویریہ بتول885425نے 995نمبرلے کربورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح آرٹس گروپ برائے طلبا میں جامع بیت السلام میانوالی روڈ تلہ گنگ کے احسن عبداللہ رولنمبر 834933نے968نمبر لے کر پہلی ، دارالعلوم پیر سید احمد شاہ ہمدانی سیالوی فتح جنگ کے فرحت شہزاد رولنمبر814338نے961 نمبر لے کر دوسری اور دارالعلوم محمدیہ رضویہ کوٹ کلاں پنڈ دادن خان کے محمد ثنا اللہ اکرام رولنمبر854490نے 956نمبرلے کر آرٹس گروپ برائے طلبا میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک نتائج