آن لائن رول نمبر سلپس تک صرف پرائیویٹ طلباءکو رسائی دی جائے، ابرار احمد خان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر تعلیم محمد بلیغ الرحمن اور چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ آن لائن رول نمبر سلپس کے براہ راست حصول صرف پرائیویٹ طلباءتک رکھیں اب بابت نجی تعلیمی اداروں کے مالکان میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں ان خیالات کا ا©ظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے فیڈرل تعلیمی بورڈ سے متعلقہ اداروں کے مالکان سے ملاقات کے بعد کیا۔ میٹنگ کا اہتمام ایپسما کے مرکزی آفس سلک سینٹر مری روڈ میں کیا گیا۔ شرکاءمیٹنگ میں جنرل سیکرٹری عامر انور ، فیڈرل تعلیمی بورڈ کے ممبر ناصر محمود کے علاوہ ڈاکٹر محمد عثمان چیئرمین گلوبل سکولز اینڈ کالجز ، راولپنڈی کینٹ کے صدر چوھدری امجد زیب ، جنرل سیکرٹری راجہ وسیم سیفی ، ایسوسی ایشن کے چیف ایڈوائزرپروفیسر اعجاز بٹ اور پرنسپل پاک لینڈ سیکنڈری سکول و کالج نصیر احمد شامل تھے اجلا س میں نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے ڈویژنل صدر کو بریفینگ کے دوران بتایا کہ فیڈرل تعلیمی بورڈ نے پرائیویٹ طلبہ کے ساتھ ریگو لر طلبہ کو بھی براہ راست آن لائن رول نمبر سلپس تک رسائی دے دی ہے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ طلبہ نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کے فیسوں کی بابت بقایاجات ادا نہیں کیے اور آن لائن رول نمبر سلپس حاصل کر لیںاور اس طرح سرکاری تعلیمی اداروں کا عمل دخل بھی بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ نتیجةً طلبہ کے نتائج پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ طلبہ نے سکول و کالج کو وقت سے پہلے خیر باد کہہ دیا اور گھر بیٹھے رول نمبر سلپس حاصل کر لیںایپسما کے ڈویژنل صدر نے کہا کہ پاکستان بشمول پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز نے براہ راست طلبہ کو رول نمبر سلپس اور رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے ہیں تو نجی تعلیمی اداروں کو بورڈ سے الحاق لینے اور بھاری فیسیں جمع کروانے کی کیا ضرورت ہے۔