جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم صدر میں نئے تعلیمی سال کا افتتاح اسباق آج ہوگا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم مولوی محلہ صدر میں 34ویں تعلیمی سال کا افتتاح اسباق و بخاری شریف آج بدھ 12جولائی کو صبح 9بجے جامعہ محمدیہؐ غوثیہ کے مہتمم شیخ الحدیث پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطان پوری کی زیرصدارت ہوگا جس میں برطانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا قاضی عبدالخبیر عباسی دورہ حدیث کے 38طلباء کو بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھائیں گے۔ علماء مشائخ اور معززین تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کا اعلان قاری محمد فیاض قریشی ضیائی نے کیا ہے۔