اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر کام جاری ہے: راجہ حنیف

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس راج محل شادی ہال راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت اےم پی اے راجہ محمد حنیف نے کی چےف اےگزےکٹو افسر اےجوکےشن قاضی ظہورالحق کے علاوہ راجہ ظفیر احمد ستی سابق صدر پنجاب ٹیچرز یونین ،ہیڈ ماسٹرز صاحبان،اپیکارہنماﺅں ،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ،پنجاب ایس ای ایس ایسوسی ایشن علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد حنیف نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا احساس ہے کلرکوں کے بعد اب اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے وزیر اعلی پنجاب سے بہت جلد اس معاملے پرتفصیلی بات کروں گااساتذہ بھی اپنے فرائض کا خیال رکھیں اور نامساعد حالات کے باوجود اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔