تجاوزات کے خاتمہ کےلئے آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا:سند س ارشا د
حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشا د نے کہا ہے کہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا۔کسی دکاندار یا تاجر کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے‘ ٹریفک کے نظام میں حائل ہونے کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گئی اور جو کوئی بھی تجاوزات کے خلاف جاری اس آپریشن میں رکاوٹ پیدا کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔