حافظ آباد: ضلع بھر سے کھاد غائب‘ ڈیلرز بلیک میں فروخت کرنے لگے
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد مےں گندم کی بوائی شروع ہوتے ہی ضلع بھر سے کھاد غائب، ڈےلرز خفےہ گوداموںمےں کھاد رکھ کر بلےک مےں فروخت کرنے لگے۔ انتظامےہ کھاد مافےا کے سامنے بے بس۔ کسان اور کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصےلات کے مطابق حافظ آباد ضلع مےں اسوقت گندم کی بوائی کا سلسلہ جاری ہے لےکن اسکے ساتھ ہی اوپن مارکےٹ سے کھاد غائب کر دی گئی ہے۔ کسان اور کاشتکار کھاد کی تلاش مےںمارے مارے پھر رہے ہےں کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر امان اﷲچٹھہ کی قےادت مےں کسانوں اورزمےنداروںنے احتجاج کرتے کہا کہ ڈی اے پی کا سرکاری رےٹ12600/-روپے فی بوری مقرر ہے لےکن ےہ ساڑھے تےرہ ہزار روپے فی بوری فروخت کی جارہی ہے جبکہ ےورےا کا رےٹ 3700/- مقرر ہے لےکن ےہ 4200/- مےں فروخت ہورہی ہے ۔