حکمرانوں میں ملک کو درست سمت گامزن کرنے کی صلاحیت نہیں:زاہد شفیق
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک زاہد شفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے اپنے وعدوں اور دعوؤں کے بر عکس ملک میں مہنگائی‘ بے روزگاری اور غربت کا سونامی بر پا کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ نہ ہی عمران خان کے پاس معاشی ٹیم ہے اورنہ ہی یہ نالائق ٹولہ ملک کو درست سمت گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قوم کو قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف کے بیانیہ کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا اسی میں حقیقی ترقی و خوشحالی کا راز مضمر ہے حکومت کے یوٹرنز سونامی حکومت کی نااہلی اور عہد شکنی کا واضح ثبوت ہیں انتخابات سے قبل بلند و بانگ دعوے کرنے والی پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت نہیں ہوسکی ہر شعبے میں ان کی نااہلی و ناکامی واضح ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ سے اشیاء خوردونوش کی ہر چیز کو پر لگ چکے ہیں۔