فیروز والا: ڈکیتی ‘چوری کی 8وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیا ء سے محروم
فیروزوالا( نامہ نگار) ڈکیتی‘ چوری اور راہزنی کی 8وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے تین موٹر سائیکل چھین لی۔ دکاندار سمیت متعدد افراد سے نقدی موبائل چھین لئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو ریاض احمد اور اس کے ساتھیوں سے نقدی موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ڈاکو نے شہزاد احمدسے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی ۔موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے ڈیوٹی پر جانیوالی خاتون سے اعلی الصبح پرس،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ نازیہ بی بی گورنمنٹ سکول ڈیوٹی کیلئے جارہی تھیں کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔اے ڈویژن کے علاقہ میں چوروں نے وسیم عباس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چوری کر لئے۔ جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان اشرف سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے دو موٹر سائیکل چوری کرلی۔